یورپی یونین کی ماحولیاتی تحفظ اور لیبرقوانین سے متعلق اقدامات پر پاکستان کی تعریف

معاشی صورتحال اور عوامی مشکلات کے پیش نظرپاکستان کا جی ایس پی پلس کا درجہ اور تجارتی مراعات کو برقرار رکھا جائے گا، پاکستان کی کاروباری مارکیٹ اور تجارت کیلئے انتہائی اچھی خبر ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 22 ستمبر 2021 20:30

یورپی یونین کی ماحولیاتی تحفظ اور لیبرقوانین سے متعلق اقدامات پر پاکستان ..
برسلز (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2021ء) یورپی یونین نے پاکستان کا جی ایس پی پلس کا درجہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا، جائزہ اجلاس میں انفرادی طور پر پاکستان سے متعلق بات نہیں ہوئی، پاکستان کے چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور ماحولیات کا تحفظ بہترین کام تسلیم کیے گئے، پاکستان کی کاروباری مارکیٹ اور سرمایہ کاروں کیلئے اچھی خبر ہے۔ تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کمیشن کے موجودہ جائزے میں انفرادی طور پر پاکستان سے متعلق بات نہیں ہوئی،بلکہ تمام رکن ممالک کا جائزہ لیا گیا ہے،اور ان تمام کو ریلیف دیا گیا ہے، خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ یورپی یونین اس ریویو میں پاکستان کی جی ایس پی پلس معطل کرسکتا ہے، لیکن یورپی یونین نے پاکستان کو فی الحال ڈسکشن میں رکھا ہوا ہے، یورپی یونین اور پاکستان جوائنٹ کمیشن میں مشاورت جاری ہے، کمیشن کی گفتگو سے لگتا ہے کہ وہ پاکستان سے متعلق بہت مثبت ہیں، ان کے نزدیک لیبر لاز اور ماحولیات میں پاکستان نے بہتر کام کیا ہے، یہ پاکستان کی سرمایہ کاری اور کاروباری مارکیٹ کیلئے بڑی خبر ہے۔

(جاری ہے)

ریویو اجلاس میں جی ایس پی کی نئی شرائط پر بات ہوئی ہے، نئی شرائط میں 6 نئے کنونشنز شامل کیے گئے ہیں، نئے کنونشن میں معذوروں کے حقوق، چائلڈ لیبر کا خاتمہ، اور ماحولیات کا تحفظ شامل ہے۔ پاکستان کا 2017 سے جوجی ایس پی پلس کا درجہ نیچے جانا شروع ہوا تھا اب پھر اس کو تقویت مل گئی ہے، مزید بتایا گیا ہے کہ  یورپی یونین کے نمائندوں کے نزدیک ان کوپاکستان کی معاشی صورتحال اور عوامی مشکلات کے پیش نظر تجویز دی گئی ہے کہ پاکستان کا جی ایس پی پلس درجہ اور تجارتی مراعات کو برقرار رکھا جائے۔ اس سے قبل پاکستان کا جی ایس پی پلس کا درجہ برقرار رکھنے کیلئے کافی کام کیا جارہا تھا۔

متعلقہ عنوان :