دورہ پاکستان کے حوالے سے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کا اہم بیان

آئندہ سال شیڈول دورہ پاکستان کے حوالے سے صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں: ترجمان کرکٹ آسڑیلیا

muhammad ali محمد علی بدھ 22 ستمبر 2021 22:16

دورہ پاکستان کے حوالے سے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کا اہم بیان
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2021ء) اگلے سال شیڈول دورہ پاکستان کے حوالے سے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کا اہم بیان، ترجمان کرکٹ آسڑیلیا کے مطابق آئندہ سال شیڈول دورہ پاکستان کے حوالے سے صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے پاکستان میں شیڈول سیریز کھیلنے سے انکار کیے جانے کے بعد اب آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان میں شیڈول سیریز کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا ہے۔

اگلے سال شیڈول دورے کے حوالے سے ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور مزید معلومات کے بعد دورے کے حوالے سے متعلقہ حکام سے مزید بات کی جائے گی۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل مکمل سیریز کیلئے اگلے سال فروری، مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے، یہ آسٹریلیا کا 24 سال کے دوران پہلا دورہ پاکستان ہو گا۔

(جاری ہے)

تاہم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے پاکستان میں شیڈول اپنی سیریز یکطرفہ طور پر منسوخ کیے جانے کے بعد خدشہ ہے کہ آسٹریلیا بھی کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کر دے گا۔ اس حوالے سے چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ ایک ٹی وی انٹرویو میں کہہ چکے کہ نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا ایک ہی گروپ کا حصہ ہیں، کیویز اور انگلش کرکٹ بورڈ کے یکطرفہ فیصلے کے بعد اب آسٹریلیا سے بھی کوئی خاص امیدیں نہیں ہیں، آسٹریلین کرکٹ بورڈ بھی کسی بھی وقت کوئی بہانہ بنا کر اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر دے گا۔

جبکہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جب نیوزی لیںڈ اور انگلینڈ جیسی دو ٹیمیں پاکستان میں کرکٹ کھیلنے سے انکار کر چکی ہیں تو پھر یہی امکان ہے کہ آسٹریلیا بھی پاکستان آ کر کرکٹ نہیں کھیلے گا۔