سینئر صحافی وارث رضا کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اسے فوری رہا کیا جائے،. بی یو جے

بدھ 22 ستمبر 2021 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نے کراچی سے سینئر صحافی وارث رضا کو رات گئے گھر سے حراست میں لئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے صحافیوں کی آواز دبانے کی کوشش قرار دیا وارث رضا آزادی صحافت اور اظہار رائے کیلئے اٹھنے والی ہر تحریک میں ہر اوّل دستے کا حصہ رہے ہیں ان کی گرفتاری قابل افسوس بی یو جے اسے آزادی صحافت پر حملہ تصور کرتی ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ سینئر صحافی وارث رضا کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور جو عناصر ان کی اغوا نما گرفتاری میں ملوث ہیں انکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور اگر وارث رضا پر کوئی الزام ہے یا ان سے کوئی مسئلہ درپیش ہے تو اس کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے وارث رضا کی آزادی صحافت کیلئے خدمات اور جدو جہد کسی سے پوشیدہ نہیں اس طرح کے ہتھکنڈوں سے صحافیوں کو آزادی صحافت کی جدو جہد سے نہیں ہٹایا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :