بلوچستان میں 16 افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو نے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد31846ہوگئی

بدھ 22 ستمبر 2021 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) بلوچستان میں 16 افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو نے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد31846ہوگئی ،محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلو چستان 7اضلاع کوئٹہ سے 7،تربت سے 4، خضدار سے 2،گوادر، پشین، لو رالائی سے ایک ایک کیس رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طوپرمتاثرہ افراد کی تعداد 31846 ہو گئی ہے صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 520افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 16 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح3.07فیصد ریکارڈ کی گئی، رپورٹ کے مطابق صوبے میں3مریض ہائی آکسیجن فلو پر ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران27افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد31268ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد کم ہوکر 233رہ گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائر س سے اب تک 345اموات ہوچکی ہیں �

(جاری ہے)