سعودیہ نے بڑی خوشخبری سنادی، پاکستانی طالب علموں کیلئے اسکالرشپ کا اعلان

مملکت کی 25 فیصد جامعات میں پاکستانی طالب علموں کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کیا گیا ہے ، جس کے تحت ڈپلومہ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے 600 طلباء کو اسکالر شپ دی جائے گی

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 23 ستمبر 2021 10:12

سعودیہ نے بڑی خوشخبری سنادی، پاکستانی طالب علموں کیلئے اسکالرشپ کا ..
ریاض ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 ستمبر 2021ء ) سعودی عرب نے پاکستانی طلباء و طالبات کے لیے اسکالر شپ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودیہ کی جانب سے مملکت کی 25 فیصد جامعات میں پاکستانی طالب علموں کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کیا گیا ہے ، جس کے تحت ڈپلومہ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے 600 طلباء کو اسکالر شپ دی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ اس ضمن میں 75 فیصد اسکالرشپس ایسے طلباء و طالبات کو دی جائیں گی جو پاکستان سے اپلائی کریں گے جب کہ 25 فیصد اسکالر شپس سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے مختص کی گئی ہیں ، اسکالر شپس کے حصول مقصد کے لیے درخواستیں جمع کروانے کے عمل میں سفارتخانہ پاکستان بھی طالب علموں کی معاونت کرے گا۔

ادھر سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے مملک میں پاکستان کے سفیر بلال اکبر نے اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں ، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر بلال اکبر کی جانب سے مملکت میں موجود پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے سعودی حکام سے ملاقاتیں بھی کی ہیں ، اسی ضمن میں پاکستانی سفیر بلال اکبر کی شہزادہ عبدالعزیزبن سعد سے ملاقات ہوئی ، جس میں پاک سعودی دوستانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ریاض میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سفیربلال اکبر نے سعودی ڈی جی پاسپورٹ سے بھی ملاقات کی ، اس ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں طویل المیعاد اقاموں ، پاسپورٹ اور ایگزٹ ری انٹری سمیت دیگرمسائل پر بات چیت ہوئی ، جس پر ڈی جی پاسپورٹ نے قوانین کے تحت تمام معاملات کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :