تاریخ میں پہلی اپوزیشن ہے جو عوام کی بجائے اپنی قیادت کے مسائل اجاگر انہیںریلیف کیلئے سر گرم ہے ‘ ہمایوں اختر خان

ن) میں قیادت سنبھالنے کی جنگ عروج پر ، سابقہ حکومت قرضوں کے پہاڑ چھوڑ کر گئی ‘ پارٹی رہنمائوں سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 23 ستمبر 2021 12:32

تاریخ میں پہلی اپوزیشن ہے جو عوام کی بجائے اپنی قیادت کے مسائل اجاگر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت گرانے کے خواب دیکھنے والے خود منہ کے بل گر چکے ہیں ،پاکستان کی تاریخ میں شاید یہ پہلی اپوزیشن ہے جو ملک و قوم کی بجائے اپنی قیادت کے مسائل کو اجاگر کرنے اور انہیں ریلیف دلوانے کیلئے سڑکوں پر نکلی لیکن ناکام رہی ،مسلم لیگ (ن) میں قیادت سنبھالنے کی جنگ عروج پر ہے ، سابقہ حکومت قرضوں کے پہاڑ چھوڑ کر گئی اور ایک ایسا منصوبہ نہیں بنایا گیا جس سے یہ قرضے واپس ہو سکیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 131کے رہنمائوں اور اکابرین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بجلی کے کارخانے لگانے کی بات کرتی ہے لیکن کیا آپ آئی پی پیز کے معاہدوں بارے قوم کو بتانا پسند کریں گے ، حکومت اصلاحات کے ذریعے سابقہ حکومتوں کے بیگاڑ کو درست کرنے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو یہ دعوے کر رہے ہیں کہ استعفوں سے حکومت نے گھر چلے جانا تھا خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے ، استعفوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑنا تھا بلکہ اپوزیشن کی رہی سہی سیاست بھی ختم ہو جانا تھی ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے لوگ حکومت کے قیام سے اب تک اپنی قیادت کی کرپشن بچانے اور انہیں ریلیف دلوانے کیلئے سر گرم ہیں لیکن انہیں کسی صورت بھی کامیابی نہیں ملے گی۔