Live Updates

کھیل کے لیجنڈ سے سیکھنے پر خوش ہوں :بابراعظم

وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی: قومی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 23 ستمبر 2021 12:17

کھیل کے لیجنڈ سے سیکھنے پر خوش ہوں :بابراعظم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 ستمبر 2021ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے وزیراعظم ہاؤس میں ٹیم کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ایک سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ بابر اعظم نے وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کے دوران لی گئی ایک تصویر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ ’عمران خان کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی، کھیل کے لیجنڈ سے خود سیکھنا ہمیشہ خوشی کی بات ہے‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ سے خصوصی ملاقات بھی کہ جس میں انہوں نے کھلاڑیوں کو بے خوف ہو کر ورلڈ کپ کھیلنے کا مشورہ دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ نیوزی لینڈ انگلینڈ کے دورہ منسوخی کا بہترین پرفارمنس سے جواب دیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے،آپ اپنی پرفارمنس بہتر بنانے پر فوکس کریں، جلد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ہوگی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، پوری دنیا پاکستانیوں کے ٹیلنٹ کو تسلیم کرتی ہے، میدان میں جب اتریں تو خود اعتمادی اور جیتنے کے جذبے سے اتریں۔                                                                                                  
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات