کراچی، محکمہ تعلیم کے 124 ملازمین مفرور قرار

مفرور و برطرف ملازمین میں اساتذہ اور انتظامی عملے کے لوگ شامل ہیں،ڈی ای او سائوتھ

جمعرات 23 ستمبر 2021 12:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سائوتھ نے اپنی رپورٹ میں محکمہ تعلیم ضلع شرقی کی124ملازمین مفرور قرار دے دیا، مذکورہ رپورٹ سروے کے بعد مرتب کی گئی ہے۔ڈی ای او سائوتھ کی رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم کی31ملازمین کی ملازمتیں ختم کردی گئیں ہیں، تنخواہ لینے کے باوجود ملازمین اسکولوں سے غیر حاضر تھے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مفرور و برطرف ملازمین میں اساتذہ اور انتظامی عملے کے لوگ شامل ہیں، گزشتہ ماہ اگست میں مانیٹرنگ اینڈ ایولیشن ڈیپارٹمنٹ نے سروے کیا۔ڈی ای او سائوتھ نے کہاکہ سروے کے دوران مذکورہ اساتذہ اور ملازمین بغیر بتائے اسکول سے غیرحاضر پائے گئے، ان ملازمین کی رپورٹ سیکریٹری تعلیم کو ارسال کی گئی ہے۔ڈی ای او سائوتھ کے مطابق تین دن کے دوران ملازمین نے جواب نہیں دیا، جواب نہ دینے والوں کو جبری ریٹائرڈ کردیا گیا ہے، بعض ملازمین کا انکریمنٹ ختم کرکے صرف نوکری بحال کی گئی، 20افراد نے اپنا جواب جمع کرایا31نے کوئی جواب نہ دیا۔

متعلقہ عنوان :