ملک میں فیک نیوز پرپاپندی لگی تو عمران صاحب کی حکومت ختم ہو جائے گی‘مریم اورنگزیب

نیب اور ایف آئی اے کے ذرائع کو آٹا ، چینی ، بجلی ، ایل این جی ، دوائی ، رنگ روڈ چوروں کی خبریں کیوں نہیں ملتی نیب کے بعد ایف آئی اے ذرائع سے فیک خبریں چلانے کے بجائے ذرائع کو عدالت میں پیش کریں ‘ترجمان (ن) لیگ

جمعرات 23 ستمبر 2021 12:38

ملک میں فیک نیوز پرپاپندی لگی تو عمران صاحب کی حکومت ختم ہو جائے گی‘مریم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب نے تین سال شہباز شریف کے خلاف نیب کے فیک نیوز ذرائع استعمال کیے اور اب ایف آئی کے فیک نیوز ذرائع استعمال کئے جا رہے ہیں ،ملک میں فیک نیوز پر پاپندی لگی تو عمران صاحب کی حکومت ختم ہو جائے گی ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ نیب اور ایف آئی اے کے ذرائع کو آٹا ، چینی ، بجلی ، ایل این جی ، دوائی ، رنگ روڈ چوروں کی خبریں کیوں نہیں ملتی ،ایف آئی زرائع کو بی آر ٹی پشاور ، بلین ٹری سنامی ، فورن فنڈنگ ، ہیلی کاپٹر کیس کی خبریں کیوں نہیں ملتی ،نیب کے بعد ایف آئی اے ذرائع سے فیک خبریں چلانے کے بجائے ذرائع کو عدالت میں پیش کریں۔

ذرائع سے خبریں چلوانے والے شہبازشریف کے خلاف عدالتوں کے ثبوت مانگنے پر بھاگ جاتے ہی،ان تمام جھوٹے مقدمات کی سپریم کورٹ ، ہائی کورٹ اور احتساب کورٹ میں بار بار تفتیش اور تحقیق ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی عمران صاحب کی تسلی نہیں ہو رہی ۔عمران صاحب شہباز شریف کے خالف فیک نیوز نہ چلوائیں، عدالتوں میں ثبوت لائیں،عمران صاحب کتنی بار ایک ہی جھوٹ کو بار بار فیک نیوز بنا کر چلائیں گی ،عمران صاحب مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے عوام کی توجہ اپوزیشن کے خلاف فیک نیوز چلانے سے نہیں ہٹے گی ۔

انہوںنے کہا کہ فیک نیوز کے بانی عہد عمرانی میں مہنگائی آسمان پر ہے لیکن عوام کے ریلیف کی کوئی خبر نہیں ،فیک نیوز چلانے کے ماہر عمران صاحب آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوروں کے بارے میں قوم کو بتائیں۔عمران صاحب غیر قانونی فارن فنڈنگ اور 23 پکڑے جانے والے خفیہ اکانٹس کی خبر چلوائیں،عمران صاحب شہباز شریف کے خلاف فیک نیوز میں آپ پہلے سے مطلوب اور مفرور ہیں ۔شہبازشریف کی جانب سے دائر 10 ارب ہتک عزت کے مقدمے میں عدالت میں حاضر ہوں۔