فیصل آباد میں بھائیوں کے جھگڑے میں گولی لگنے سے بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل

جمعرات 23 ستمبر 2021 12:45

فیصل آباد میں بھائیوں کے جھگڑے میں گولی لگنے سے بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2021ء) فیصل آبادمیں گھریلو جھگڑے پر بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقہ ستیانہ سٹی 32 گ ب میں گھریلو جھگڑے پر منصور نامی شخص نے چھوٹے بھائی کے ساتھ جھگڑے پر اس پر فائرنگ کردی مگر غلطی سے گولی باپ 53 سالہ محمود الحسن ولد حبیب کے سر میں لگی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیاتاہم قاتل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور مقتول کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی نیز جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔