آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ احسن طریقے سے پیش آیا جائے تاکہ کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہو،محمد ظفربُزدار

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعرات 23 ستمبر 2021 12:51

آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ احسن ..
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کا ایس پی انویسٹی گیشن فاروق انور کے ہمراہ دفتر پولیس بہاولنگر میں میٹنگ کا انعقاد،ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز کی شرکت،میٹنگ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات کا فالو اپ اور چہلم ڈیوٹی حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانے کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے جاری کردہ احکامات کا تفصیلی جائزہ لیا، زیر تفتیش مقدمات، مجرمان اشتہاری، عدالتی مفروران،ٹارگٹ افینڈرز، منشیات فروش، اسلحہ ناجائز،قبضہ مافیا، اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایات کیں۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ احسن طریقے سے پیش آیا جائے تاکہ کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہو، مقدمہ کا اندراج اور تفتیش میرٹ کی بنیاد پر کی جائے،جنسی جرائم کے مقدمات کا اندراج بلا تاخیر یقینی بنایا جائے، زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کیا جائے، ملزمان اور مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، غیر قانونی حراست کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،پیٹرولنگ کے نظام کو مؤثر بنایا جائے۔

پیٹرولنگ وہیکلز میں ٹریکر سسٹم ہونا چاہیے اس سلسلہ میں خصوصی اقدامات عمل میں لائے جائیں۔تھانہ کی سطح پر پولیس کے ریکارڈکی مینول تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھPSRMISپر بھی اندراجات اپڈیٹ ہونے چاہیے۔15کی کالز کی مانیٹرنگ کے سلسلہ میں قائم کیے گئے مانیٹرنگ یونٹس پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ان کی کارکردگی بہتر بنائیں۔پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف جاری مہم کے تحت مؤثر کاروائیاں عمل میں لائیں اس سلسلہ میں سوشل سیکیورٹی، چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور دیگر رفاہی اداروں کے تعاون سے ضرورت مند بھکاریوں کی بحالی کو یقینی بنایا جائے۔

اورمزید کہا کہ محکمہ میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور فرائض میں غفلت برتنے والے افسران وملازمان کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔