منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کے مطالبے کی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 23 ستمبر 2021 13:10

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کے مطالبے کی قراردادپنجاب اسمبلی میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کے مطالبے کی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیاہے کہ لاہور کے علاقہ اچھرہ،مزنگ،گوالمنڈی سمیت متعدد جگہوں پر کھلے عام منشیات فروش ہورہی ہیں ۔منشیات فروش نوجوان نسل کو تباہ کررہے ہیں۔کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلبہ میں تیزی سے نشے کی عادت عام ہورہی ہے۔منشیات فروش نوجوان نسل ورغلا کر برائی کے راستے پر چلنے پر مجبور کررہے ہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ لاہور میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جائے ۔