ایف بی آر نے پنجاب بار کونسل کو انکم ٹیکس سے چھوٹ دیدی، نوٹیفکیشن جاری

ٹیکس چھوٹ سے بچنے والی3کروڑ روپے وکلاء کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونگے‘ وائس چیئرمین فرحان شہزاد

جمعرات 23 ستمبر 2021 13:10

ایف بی آر نے پنجاب بار کونسل کو انکم ٹیکس سے چھوٹ دیدی، نوٹیفکیشن جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل فرحان شہزاد کی کاوشوں سے فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے بار کونسل کو نان پرافٹ آرگنائزیشن قرار دے کر انکم ٹیکس سے چھوٹ دیدی ، اس ریلیف سے پنجاب بار کونسل کو 3کروڑ روپے کی ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین فرحان شہزاد نے نان پرافٹ آرگنائزیشن ہونے کی بناء پر فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کو انکم ٹیکس آرڈیننس کے سب سیکشن2(36)کے تحت درخواست جمع کرائی تھی ۔

(جاری ہے)

وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کی درخواست پرفیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پنجاب بار کونسل کو 30جون 2024 تک انکم ٹیکس سے استثنیٰ دے کر 30جون 2024تک ٹیکس چھوٹ کا سر ٹیفکیٹس جاری کر دیا ہے ۔اس سلسلہ ِمیں کمشنر (لیگل) ان لینڈ ریو نیو چوہدری جاوید انور نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔۔فرحان شہزاد نے کہا کہ اس اقدام سے پنجاب بار کونسل کے 3کروڑ روپے جو انکم ٹیکس کی مد میں چلے جاتے تھے اب انہیں پنجاب بار کونسل کی بہتری اور وکلاء کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :