محکمہ زراعت کی حکام کو کاشتکاروں کے لئے فصلوں کے حوالے سے تربیتی پروگرام ترتیب دینے کی ہدایت

جمعرات 23 ستمبر 2021 13:06

فیصل آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2021ء) کاشتکاروں کیلئے کپاس سمیت دیگر اہم فصلوں کے ضرررساں کیڑوں کے کنٹرول کیلئے آئی پی ایم مینول اور تربیتی پروگرام ترتیب دینے کی ہدایت کی گئی ہے تا کہ کیڑوں کے حیاتیاتی کنٹرول کے طریقہ کار پر عمل پیرا ہوکر ضرر رساں کیڑوں کو معاشی حد تک کنٹرول کیا جا سکے۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ آئی پی ایم پروگرام پر عملدرآمد سے نہ صرف کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی بلکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے علاوہ عوام کو زہروں سے پاک غذا کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایت پر فصلوں پر حملہ آور ہو نے الے ضرررساں کیڑوں کو معاشی حد تک کنٹرول کرنے کیلئے جلد ایک قومی پروگرام شروع کیا جائے گاجس کیلئے متعلقہ حکام کوکیڑوں کے مربوط طریقہ انسداد پر ایک پراجیکٹ بنا کر پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس میں اہم فصلات کے ضرر رساں کیڑے، پھل کی مکھی اوردھان کی باقیات کے تدارک بارے خصوصی سفارشات ہوں گی۔انہوں نے بتایا کہ زرعی ادویات کی ٹیسٹنگ کے لئے  موجودہ لیبارٹرریوں کی اپ گریڈیشن کے بارے ریسرچ و ڈویلپمنٹ پر مبنی رپورٹ بھی حکومت کو پیش کی جارہی ہے جس کے انتہائی مفید نتائج حاصل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :