فرانس میں کام کرنے والے پاکستانی شہریوں کی ترسیلات زرمیں 50.5 فیصداضافہ

جمعرات 23 ستمبر 2021 13:07

فرانس میں کام کرنے والے پاکستانی شہریوں کی ترسیلات زرمیں 50.5 فیصداضافہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2021ء) :فرانس میں کام کرنے والے پاکستانی شہریوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 50.5 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی اوراگست میں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانی شہریوں نے 85.9 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 50.5 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانی شہریوں نے 57 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

اگست میں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 42.9 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں زیادہ ہے، گزشتہ سال اگست میں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 24 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے دومہینوں میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں مجموعی طورپر10.4 فیصدکااضافہ ہواہے۔

متعلقہ عنوان :