Live Updates

مسلم لیگ (ن) مہنگائی کے معاملے میں پارلیمنٹ میں خاموش نہیں ‘عوام کو اپوزیشن کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا.مریم نواز

تحریک انصاف کی حکمراں جماعت ہر سفارتی محاذ پر ناکام ہیں، میرا نہیں خیال ہے کہ اتنی تاریخ ذلت اور رسوائی کسی کے حصے میں نہیں آئی ہے.نون لیگی راہنما کی صحافیوں سے گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 23 ستمبر 2021 13:39

مسلم لیگ (ن) مہنگائی کے معاملے میں پارلیمنٹ میں خاموش نہیں ‘عوام کو ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2021 ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مہنگائی پر اپوزیشن کے مایوس کن کردار پر کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) مہنگائی کے معاملے میں پارلیمنٹ میں خاموش نہیں ہے عوام کو بدترین مہنگائی کا سامنا ہے اس لیے اپوزیشن کو عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے. اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کا رویہ رہاہے کہ جس کسی نے ان کی نااہلی اور خامیوں کی نشاندہی کی وہ اس کے اوپر چڑھائی کردیتے ہیں اور ان دنوں الیکشن کمیشن آف پاکستان ان کے عتاب کا شکار ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکمراں جماعت ہر سفارتی محاذ پر ناکام ہیں، میرا نہیں خیال ہے کہ اتنی تاریخ ذلت اور رسوائی کسی کے حصے میں نہیں آئی ہے مریم نواز نے کہا کہ جب سی سی این چینل پر یہ کہا جائے کہ وزیر اعظم عمران خان کی حیثیت اسلام آباد کے میئر سے زیادہ نہیں ہے ایسی شرمندگی پاکستان کے وزیر اعظم کے حصے میں کبھی نہیں آئی. انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں کے خلاف ذاتی اور سیاسی مخالفت کے باوجود اداروں پر تنقید نہیں کی جبکہ حکومت الیکشن کمیشن کے اراکین کو اکسارہی ہے کہ وہ الیکشن کمشنر کے خلاف ایکشن لیںیہ بہت خطرناک بات ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین بھی آر ٹی ایس جیسی کہانی ہے جس پر قطعی طور پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا.

انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے سے قبل عمران خان نے احتساب کا بھاشن دے کر لوگوں کے سر میں درد کردیا اور اب غیر ملکی دوروں میں ملنے والے تحائف پر بات ہوئی تو انہوں نے تفصیلات دینے سے انکار کردیا یہ ان کا ذاتی مال نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کا ذاتی یا خاندانی مال نہیں بلکہ پاکستان کی امانت ہے، لوگوں کو چور کہتے کہتے اسی آڑ میں چوری شروع کردیںمریم نواز نے کہا کہ موجودہ حکومت میں پیٹرول، آٹا اور چینی کی قیمتیں میں اضافہ ہوا اس لیے اب وزیر اعظم عمران خان اس کے ذمہ دار ہیں کیونکہ وہ ماضی میں قیمتوں کے اضافے کی وجہ وزیر اعظم کو قرار دیتے تھے.

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عدالت آتے ہوئے یہ مضخکہ خیز خبر سنی کہ نواز شریف کا کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ بنا ہے لیگی رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ویکسین کا ریکارڈ بھی جعلی ہے اور مجھے تشویش ہے کہ عالمی برداری اس پر برہمی کا اظہار کرے گی. علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ جاوید لطیف نواز شریف کے سچے سپاہی اور ان کے بیانیے کے علم بردار ہیں، اور اگر کہیں ڈسپلن کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو وہ جواب جمع کرادیں گے مریم نواز نے کہا کہ جاوید لطیف کے ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق جواب ہم سب پڑھ لیں گے.

دریں اثناء ایون فیلڈ کیس میں مریم نواز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی پر حاضرہوئیں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں جاری ہے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی کیس کی سماعت کر رہے ہیں عدالت نے مریم نواز کو نیا وکیل کرنے کے لیے آج تک کی مہلت دی تھی.                                                                       
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات