فراڈ کیس ، عدالت کی برطانیہ میں فراڈ کرکے پاکستان آنے والے ملزمان کی 50 ارب کی پراپرٹیز منجمد کرنے کی منظوری

جمعرات 23 ستمبر 2021 14:02

فراڈ کیس ، عدالت کی برطانیہ میں فراڈ کرکے پاکستان آنے والے ملزمان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) احتساب عدالت میں برطانیہ میں 6 کروڑ پاؤنڈ مارٹگیج فراڈ کیس میں برطانیہ میں فراڈ کرکے پاکستان آنے والے ملزمان کی 50 ارب کی پراپرٹیز منجمد کرنے کی منظوری ۔ جمعرات کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے منجمد کیے گئے اثاثوں کی توثیق کردی ،نثار افضل،صغیر افضل کے تمام اہلخانہ اور رشتہ داروں کے اثاثے منجمد کرنے کی منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے کہاکہ ملزمان کا اثاثے فروخت کرنے کا امکان ہے، فوری طور پر تمام اداروں کو آگاہ کیا جائے، نیب کے مطابق ٹھوس شواہد ہیں کہ ملزمان نے ناجائز اثاثے بنائے۔ انہوںنے کہاکہ نیب تفتیشی افسر ملک عزیر ریحان کا بیان قلمبند، ملزمان کے اربوں روپے کے اثاثوں کی تصدیق کردی ۔ نیب کے مطابق ملزمان کی اسلام آباد کے پوش علاقے ایف سیکٹر میں 11 بنگلے منجمد،ملزمان کی اسلام آباد کے علاقوں ترنول، بھڈانہ، تمیر میں 650 کنال اراضی منجمد، ملزمان کی اٹک، فتح جنگ اور رنگ روڈ کے اطراف 10 ہزار کنال اراضی منجمد، ملزم نثار افضل اربوں روپے کے اثاثے بنانے کا کوئی ثبوت فراہم نہ کرسکا۔

متعلقہ عنوان :