زیر زمین پانی کے تحفظ اور ماحولیات کے متعلق کیس ‘پی سی ایس آئی آر سے شہر میں سموگ ٹاور کی تنصیب کے حوالے سے رپورٹ طلب

جمعرات 23 ستمبر 2021 14:12

زیر زمین پانی کے تحفظ اور ماحولیات کے متعلق کیس ‘پی سی ایس آئی آر سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) لاہورہائیکورٹ نے زیر زمین پانی کے تحفظ اور ماحولیات کے متعلق کیس میں پی سی ایس آئی آر سے شہر میں سموگ ٹاور کی تنصیب کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے یاروق فاروق کی درخواست پر سماعت کی ۔فوکل پرسن جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمینٹل کمیشن سید کمال حیدر ایڈوکیٹ نیرپورٹ جمع کرواتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ جوڈیشل کمیشن نے شہر میں ماحولیاتی آلودگی پیدا کرنے والی 305 انڈسٹریز اور سٹیل ملوں کو نوٹسز جاری کردیئے۔

غیر معیاری فیول کے استعمال کو فوری روکنے جبکہ سموگ سیزن شروع ہونے سے فیکٹریوں اور صنعتوں کو ائیر پالوشن کنٹرول ڈیوائسز اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ماحولیات کو سات روز میں سموگ ایکشن پلان برائے سال 2021۔2022مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز پیش ہوئے عدالت کو بتایا گیا کہ گاڑیوں سے پیداشدہ آلودگی کے خاتمے کے لئے پروگرام شروع کرنی کے لئے چیئرمین واٹر کمیشن کی زیر صدارت اجلاس ہوگا۔

جس میں جنرل منیجروہیکل اینڈ سرٹیفکیٹ سسٹم سمیت دیگر شریک ہوں گے۔ عدالت نے فوڈ اتھارٹی کو قبضے میں لیا گیا مضرصحت فوڈ اٹیمز کو ماحولیاتی قوانین کے مطابق تلف کرنے کا جبکہ سیکرٹری ماحولیات کو تفصیلی سموگ ایکشن پلان جمع کروانے کا حکم دیا۔اورآئندہ تاریخ سماعت پر ڈی جی پی ایچ اے کو درختوں کی کٹائی کے متعلق رپورٹ سمیت طلب کرلیا۔