دھان کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے بچانے کیلئے بروقت اقدامات کرنے کی ہدایت

جمعرات 23 ستمبر 2021 14:17

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2021ء) :ترجمان محکمہ زراعت نے دھان کے کاشتکاروں کو فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے بچانے کیلئے بروقت اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حملہ آور کیڑوں میں سب سے زیادہ نقصان دہ کیڑے تنے کی سنڈی، پتہ لپیٹ سنڈی، ٹوکا اور سفید پشت والا تیلہ ہیں ،تنے کی سنڈی زیادہ تر باسمتی اقسام پر حملہ آور ہوتی ہے جبکہ پتہ لپیٹ سنڈی اری اور باسمتی دونوں اقسام پر یکساں حملہ آورہو تی ہیں نیز سفید پشت والا تیلہ عموماً اری اقسام پر زیادہ حملہ آور ہوتاہے اسی طرح ٹوکا (گراس ہاپر)دھان کی پنیری اور فصل دونوں کو نقصان پہنچاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کیڑوں کے انسداد کے لئے کھیتوں کے اندر اوراطراف میں اگی ہوئی جڑی بوٹیوں اور ان کیڑوں کو دستی جالوں سے پکڑ کر تلف کریں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار پتوں پر انڈوں کی ڈھیریوں کو تلف کردیں اور رات کو روشنی کے پھندے لگائیں کیونکہ روشنی کے پھندے ان کیڑوں کے پروانوں کو تلف کرنے کا ایک موثر طریقہ ہے۔

متعلقہ عنوان :