احتساب عدالت کی ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف کرپشن سے متعلق ریفرنس میں ملزموں اور گواہ کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

جمعرات 23 ستمبر 2021 14:27

احتساب عدالت کی ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف کرپشن سے متعلق ریفرنس میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں ملزموں اور گواہ کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردیا۔جمعرات کو کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر گواہ شعیب احمد کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔ عدالت نے ملزموں اور گواہ کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ نیب کے مطابق ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف کے جے وی ایل میں 17 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔