بزنس پارٹنر کے بیٹے کو قتل کروانے کے مقدمے میں ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ ، ملزم پولیس کے ہمراہ کمرہ عدالت سے باہر نکلا اور با آسانی فرار ہوگیا

جمعرات 23 ستمبر 2021 14:27

بزنس پارٹنر کے بیٹے کو قتل کروانے کے مقدمے میں ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) مقامی عدالت نے بزنس پارٹنر کے بیٹے کو قتل کروانے کے مقدمے میں ملزم رائوجاوید اقبال کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔ ملزم پولیس کے ہمراہ کمرہ عدالت سے باہر نکلا اور با آسانی فرار ہوگیا۔ کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج شرقی نے بزنس پارٹنر کے بیٹے کو قتل کروانے کے مقدمے میں ملزم رائو جاوید اقبال کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے ملزم رائو جاوید اقبال کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔ عدالت نے ملزم کی ضمانت کی توثیق مسترد کردی۔ ملزم عدالت سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

ملزم رائو جاوید پولیس کے ہمراہ کمرہ عدالت سے باہر نکلا اور با آسانی فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم رائو جاوید پر بزنس پارٹنر رضا ذوالفقار کو قتل کروانے الزام ہے۔ قتل کیس میں ملزم اجمل پاپڑی پہلے ہی گرفتار ہے۔ اجمل پاپڑی نے ملزم حمزہ کر ساتھ ملکر رضا ذوالفقار کو قتل کیا۔ ملزم اجمل پاپڑی نے رضا ذوالفقار کو اجرت کے عیوض قتل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزم اجمل پاپڑی نے اعتراف کیاکہ ثبوت مٹانے کیلئے حمزہ کو خانیوال میں قتل کردیاہے۔ ملزم رائو جاوید اقبال نے قاتلوں کو لاکھوں روپے دیئے۔ ملزمان کیخلاف الفلاح تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ عنوان :