Live Updates

ملک بھر میں یکساں قومی نصاب کا نفاذ ہوگیاہے ، حکومت نے یتیم بچوں اور بچیوں کے لیے احساس پروگرام کے تحت فنڈز مختص کیے ہیں ، مادر وطن کے لیے کچھ کر گذرنے کا جذبہ جگائیں ، ڈاکٹر بابر اعوان کا تقریب سے خطاب

جمعرات 23 ستمبر 2021 15:50

ملک بھر میں یکساں قومی نصاب کا نفاذ ہوگیاہے ، حکومت نے یتیم بچوں اور ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2021ء) مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاہے کہ ملک بھر میں یکساں قومی نصاب کا نفاذ ہوگیاہے ، حکومت نے یتیم بچوں اور بچیوں کے لیے احساس پروگرام کے تحت فنڈز مختص کیے ہیں ،مادر وطن کے لیے کچھ کر گذرنے کا جذبہ جگائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو گورنمنٹ اصغر مال کالج راولپنڈی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاکہ میں آج سے اصغر مال کالج کا برانڈ ایمبیسڈر ہوں ، اس کالج سے میرا بہت پرانا رشتہ ہے ، پاکستان میں 73 سال کے بعد ملا بابومسٹر اور غریب و امیر بچے بچیوں کی تقسیم کو ختم کرنے کے لیے ملک بھر میں یکساں قومی نصاب کا نفاذ ہوگیاہے ، یتیم بچوں کی نگرانی کے لیے اللہ تعالی اپنی رحمت فرماتے ہیں ، احساس پروگرام کے ذریعے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے یتیم بچے اور بچیوں کے لیے ہائیر ایجوکیشن تک سکالر شپ کا اہتمام کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جب سے مودی اور آر ایس ایس کو    نازی ازم کے ساتھ  منسلک  کیاجارہاہے، انڈیا دیوار کے ساتھ لگ گیاہے ۔انہوں نے کہاکہ اس مٹی سے ہمارا رشتہ ایسا ہے کہ ہم اسی میں سے اٹھے ہیں اور اسی میں ہم نے جانا ہے ۔انہوں نے کالج انتظامیہ سے کہاکہ مستحق طلبا و طالبات کی فہرست بنائیں اور انہیں حکومت کی جانب سے اعلی تعلیمی سکالر شپ میں شامل کیاجائے گا ،اصغر مال کالج کے مستحق طلبا و طالبات کے لیے اعلی تعلیمی سکالر شپ کی کوشش کروں گا ۔بابر اعوان نے کہاکہ ہمارا وجود اس وطن کی بدولت ہی ہے اس لیے اپنے لیے وقت سے پہلے اپنے وطن کے لیے وقت نکالیں ، دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں جہاں سب اچھا ہو یا سب برا ہو ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات