اسرائیلی مظالم بند، فلسطینیوں کو منصفانہ حقوق دیئے جائیں، رجب طیب ایردوآن

جیسے جیسے اسرائیلی ریاست کا فلسطینیوں پرظلم بڑھتا جا رہا ہے،ویسے ویسے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام ،امن کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، ترک صدر

جمعرات 23 ستمبر 2021 17:02

نیو یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) ترکی صدر رجب طیب ایردوان نے عالمی برادری سے مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل نکالنے اور فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔نیویارک میں جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ قابض اسرائیلی ریاست کی فلسطینی اراضی کو ضم کرنے اور یہودی آبادی کاری کی پالیسیوں کو روکا جائے۔

صدر ایردوآن نے کہا کہ جیسے جیسے اسرائیلی ریاست کا فلسطینیوں پرظلم بڑھتا جا رہا ہے۔ ایسے ایسے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام اور امن کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن کے قیام کیلئے مسئلہ فلسطین کا فلسطینی قوم کی امنگوں کے مطابق حل ہونا ضروری ہے۔طیب ایردوآن نے کہا کہ ترکی القدس کے تقدس کیحوالے سے 1947ء کے اقوام متحدہ کے قانون پرعمل درآمد پر زور دیتا ہے اور فلسطینی قوم ، القدس مسجد اقصیٰ کے تقدس کی پامالی روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ترک صدر نے کہا کہ ان کا ملک 1967ء کی سرحدوں پرمشتمل آزاد فلسطینی ریاست کیقیام اور القدس کو اس کا دارالحکومت بنانے کے مطالبے پر قائم ہے۔ ترکی کے یہ اہداف اس کی اولین ترجیح میں شامل ہیں اور ترکی دو ریاستی حل کے تصور کی حمایت جاری رکھے گا۔طیب ایردوآن نے امن عمل کی بحالی اور دو ریاستی حل کے تصور کے مطابق فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان بامقصد اور تعمیری مذاکرات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع مشرق وسطیٰ میں امن وامان کے قیام میں رکاوٹ ہے۔ خطے میں امن کے قیام کیلئے مسئلہ فلسطین کا منصفانہ بنیادوں پر حل ہونا ضروری ہے۔