بھارتی ٹیم پاکستان کیخلاف نیوٹرل مقام پر کھیلنے پر رضامند

کوشش ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان آکر کھیلے :چیئرمین بلائنڈ کرکٹ کونسل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 23 ستمبر 2021 17:10

بھارتی ٹیم پاکستان کیخلاف نیوٹرل مقام پر کھیلنے پر رضامند
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 ستمبر 2021ء ) بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان سے نیوٹرل مقام پر کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان سے نیوٹرل مقام پر کھیلنے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔ چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان آکر کھیلے، جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

سید سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے بلائںڈ کرکٹرز کے معاوضے میں بھی اضافے کی اپیل کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمیز راجہ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ بلائنڈ کرکٹرز کے معاوضے میں اضافہ کریں گے۔ یاد رہے کہ کیوی ٹیم پاکستان میں چند روز پریکٹس کرنے کے بعد ون ڈے میچ کے روز سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر وطن واپس لوٹ گئی تھی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے بعد 2 روز قبل انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی دورہ پاکستان سے انکار کردیا، انگلش بورڈ کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے کھلاڑی بہت تھک گئے ہیں ان پر مزید دباؤ نہیں ڈالنا چاہتے۔ سابق کرکٹرز اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انگلش اور کیوی بورڈ کے فیصلوں پر سخت تنقید کی گئی اور چیئرمین پی سی بی نے بھی کہا تھا کہ ہم اپنی ہوم سیریز نیوٹرل مقام پر نہیں کھیلیں گے ۔