جامعہ کراچی، بی اے ایل ایل بی،ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جمعرات 23 ستمبر 2021 17:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی اے ایل ایل بی (آنرز)سال آخر ،ایل ایل بی (سال آخر) اور ایل ایل ایم (سال اول وآخر) سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 30 ستمبر2020 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بی اے ایل ایل بی (آنرز)سال آخر اورایل ایل بی (سال آخر)کے امتحانی فارم 12750 روپے فیس کے ساتھ جبکہ ایل ایل ایم (سال اول وآخر)کے امتحانی فارم 13800 روپے فیس کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :