ایکسپو 2020دبئی میں ایمریٹس پویلین لوگوں کا خیرمقدم کرنے کے لئے تیار

ایکسپو 2020 دبئی نمائش کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں اور یکم اکتوبر سے عوام اس میں شریک ہوسکتے ہیں

جمعرات 23 ستمبر 2021 17:30

ایکسپو 2020دبئی میں ایمریٹس پویلین لوگوں کا خیرمقدم کرنے کے لئے تیار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2021ء) دبئی نمائش کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں اور یکم اکتوبر سے عوام اس میں شریک ہوسکتے ہیں۔ اس نمائش میں ایمریٹس پویلین میں مستقبل کی کمرشل ایوی ایشن کی صورتحال پیش کی جائے گی جس میں اگلے 50 سالوں کے فضائی سفر کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے کردار کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ اس پویلین میں لوگوں کو دو منزلوں پر متعدد مقامات پر سینسرز کی تنصیب سے بھی روشناس کرایا جائے گا۔


ایکسپو 2020 دبئی نمائش میں جانے والے افراد آج ہی ایمریٹس پویلین جانے کا منصوبہ بنا سکتے ہیں اور پیشگی طور پر ترجیحی تاریخ اور مطلوبہ وقت کی بکنگ کراسکتے ہیں۔

ایمریٹس پویلین کی تعمیر کا آغاز مارچ 2019 میں ہوا اور جون 2021 میں پایہ تکمیل تک پہنچا۔

(جاری ہے)

ایمریٹس پویلین کی ڈیزائننگ اور تعمیراتی مراحل میں پائیداری کے متعدد نظریات کا نفاذ کیا گیا اور اپنے پورے ڈھانچے میں غیرنقصان دہ، علاقائی ، دوبارہ قابل استعمال اور ری سائیکل شدہ مواد کو استعمال کیا گیا اور اس انداز سے اسکی تعمیر کی گئی جس سے پانی اور توانائی کی کھپت کم ہوتی ہے۔


ایمریٹس پویلین کی چار منزلیں اور عمارت کے سامنے والے حصے کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے جس طرح سے جہاز کے پر پرواز کرتے وقت ہوتے ہیں۔ایمریٹس پویلین کی بیرونی سطح پر 800 میٹر ایل ای ڈی سسٹم ہے جو رات کو روشن رنگوں سے جگمگاتا ہے۔ اسکی اندرونی سطح پر انتہائی جدید ڈیزائن ہے جہاں قدرتی روشنی کا خاطر خواہ انتظام کیا گیا ہے ۔ یہاں ایک وقت میں ایک گھنٹے میں 120افراد کا خیرمقدم کیا جاسکتا ہے۔


اس میں ہولوگرافک ماڈلز کو بروئے کار لاتے ہوئے ایجوکیشنل ویژیولائزیشن سے دکھایا جائے گا کہ جہاز عملی طور پر کس طرح سے پرواز کرتا ہے جس میں کشش ، جہاز کے فضا میں اٹھنے سمیت دیگر مراحل کی خوبصورت منظر کشی کی جائے گی۔
اس میں کلینر اسکائیز کی تنصیب سے بلاتعطل ان مناظر کو ملاحظہ کیا جاسکتا ہے کہ کس طرح سے مستقبل کی جدتیں دنیا کے سب سے بڑے چیلنجز سے براہ راست منسلک ہیں جن میں پائیداری، آبادی میں اضافہ اور ٹیکنالوجیکل جدتیں شامل ہیں۔


اس پویلین میں خوش اخلاق اور معلومات سے باخبر ایمریٹس کیبن کریو کی جانب سے آنے والے لوگوں کی رہنمائی کی جائے گی ۔ دیگر سہولیات کے ساتھ یہاں موجود افراد ایمریٹس پویلین کی پہلی منزل پر واقع کیفے سے لطف اندوز ہوسکیں گے ، اور ایمریٹس آفیشل اسٹور کا دورہ کرنے پر وہ ایک یادگار ی تحفہ اپنے ہمراہ گھر لے جاسکتے ہیں۔ایکسپو 2020 دبئی نمائش کے دوران ایمریٹس پویلین روزانہ صبح 10 بجے تا رات 10 بجے تک کھلا رہے گا۔