لاڑکانہ کی فائربرگیڈ سروس بدحالی کا شکار،فائربرگیڈ کی 4 میں سے 2 گاڑیاں بروقت مینٹیننس نہ ہونے کے باعث ناکارہ ہوگئیں

Shehzad Ali Khan شہزاد علی خان جمعرات 23 ستمبر 2021 17:36

لاڑکانہ کی فائربرگیڈ سروس بدحالی کا شکار،فائربرگیڈ کی 4 میں سے 2 گاڑیاں ..
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2021ء) صرف دو آگ بجھانے والی گاڑیوں پر 45 افراد کا عملہ تعینات ہے فائر فائیٹرز بھی آگ بجھانے کے بنیادی آلات اور سہولیات سے محروم ہیں فائر بریگیڈ ملازمین گل حسن بھٹو کا کہنا ہے کہ یہ بلاول بھٹو کا شہر ہے اور کوئی اسے پوچھے والا نہیں فائربرگیڈ ملازمین کو ایک جگہ بیٹھنے کی بھی سہی سہولت میسر نہیں فائربرگیڈ دفتر کی چھت سے پلسٹر گرتے ہیں کئی بار ملازمین زخمی ہوئے میونسپل کمشنر سمیت ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کو بھی متعدد بار صورتحال سے آگاہ کیا ہے 16 لاکھ کی آبادی کا ضلع ہے اگر کوئی آگ لگنے کا بڑا واقعہ ہوگیا تو فائر برگیڈ اس پر قابو نہیں پاسکے گا ملازمین نے مطالبہ کیا کہ اس ساری صورتحال پر  نوٹس لے کر  فائربرگیڈ عملے کو سہولیات فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :