ایف آئی اے نے شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس سے متعلق بینکرز کے بیانات ریکارڈ کرانیکی درخواست واپس لے لی

جمعرات 23 ستمبر 2021 18:23

ایف آئی اے نے شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس سے متعلق بینکرز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) جوڈیشل مجسٹریٹ نے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس سے متعلق ایف آئی اے کی جانب سے بینکرز کے بیانات ریکارڈ کرانے کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرلی ۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نجی بینک کے عاصم سوری کو اسی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا کیونکہ عاصم سوری نے بینکرز کو بینک کیمینجمنٹ کی معلومات نہ دینے کی ہدایت کی تھی۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو بتایا کہ نجی بینک بینکرز کو رضاکارانہ بیانات دینے سے روک رہا ہے اور قابل اعتماد ذرائع سے پتہ لگا ہے کہ نجی بینک بینکرز کو بیانات دینے سے روکنے کیلئے ہراساں کر رہا ہے۔بینک کی طرف سے بینکرز کو ہراساں کرنے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، اس سلسلے میں عاصم سوری کے موبائل فون سے تمام ریکارڈ سامنے آچکے ہیں۔ایف آئی اے نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق بینکرز کو خاص معلومات، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا نام چھپانے پر دبائو ڈالا گیا، اگر معلومات سامنے آجاتی تو بینک کی میگا کیس میں ملی بھگت بھی سامنے آجاتی۔