لیہ صوبائی وزیر ترقی نسواں آشفہ ریاض فتیانہ کا دورہ لیہ صوبائی وزیر ترقی نسواں آشفہ ریاض فتیانہ نے ڈی ایچ کیو چلڈرن وارڈ میں ڈے کیئرسنٹر کا افتتاح کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 23 ستمبر 2021 17:45

لیہ صوبائی وزیر ترقی نسواں آشفہ ریاض فتیانہ کا دورہ لیہ صوبائی وزیر ..
لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 23 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،انورشاہ) لیہ صوبائی وزیر ترقی نسواں آشفہ ریاض فتیانہ نے لیہ کا دورہ کیا  صوبائی وزیر ترقی نسواں آشفہ ریاض فتیانہ نے ڈی ایچ کیو چلڈرن وارڈ میں ڈے کیئرسنٹر کا افتتاح کیا۔صوبائی سیکرٹری ترقی نسواں عنبرین رضا ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اشفاق حسین سیال،سی ای او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ،ایم ایس ڈاکٹر صائمہ بتول سمراء بھی ہمراہ  تھے اس موقع پر صوبائی وزیر ترقی نسواں آشفہ ریاض فتیانہ کا کہنا تھا کہ خواتین کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر 3سالہ کے مختصر عرصہ میں 221ڈے کیئرسنٹربنائے گئے ہیں ۔ڈے کیئرسنٹروالدین کے لئے بڑی سہولت ہیں ۔خواتین کی ملازمت کی عمر میں 8سال کے لئے رعایت دی گئی ہے ۔ملکی معاشی ترقی میں خواتین کااہم کردار ہے ۔خواتین کے حقوق و فرائض بارے ڈیجیٹل میگزین شائع کیاجارہا ہے ۔خواتین پر تشدد کے انسداد کے لئے سخت قوانین بنائے جارہے ہیں ۔خواتین کو معلومات کی فراہمی کے لیے ٹال فری نمبر1043کی سروس ہمہ وقت فراہم کی جارہی ہے۔ڈے کئیرسنٹر میں چیزوں کی حفاظت کا خاص خیال رکھاجائے۔