ریڈز پاکستان اور سرکاری اداروں کی باہمی شراکت سے یونیورسٹی آف ایگریکلچر سب کیمپس بوریوالا میں شجر کاری مہم، ایک ہزار پودے لگائے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 23 ستمبر 2021 17:47

ریڈز پاکستان اور سرکاری اداروں کی باہمی شراکت سے یونیورسٹی آف ایگریکلچر ..
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 23 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،مبشرمجیدمرزا) سابق چیف وزات منصوبہ بند ی نصر اقبال چوہدر ی نے ادارہ ریڈز پاکستان، یونیورسٹی آف ایگریکلچر سب کیمپس بوریوالا، محکمہ زراعت توسیع، محکمہ جنگلات و ضلعی حکومت وہاڑی نے باہمی شراکت سے یونیورسٹی آف ایگریکلچر سب کیمپس بوریوالا میں شجر کاری مہم کا افتتاح کیا جس میں 1000 پودے لگائے گئے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے   نصر اقبال چوہد ری نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، صاف ستھرے اور خوشگوار ماحول کے لیے درخت لگانا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں صحت مند اور توانا ہوں اس کے علاوہ ضلعی صدر پی ٹی آئی خواتین ونگ میڈم صائمہ نورین، سماجی رہنما میڈم عظمی سلیم، ایگزیکٹوو ڈائریکٹر سدہا ر ویلفیئرمیڈم صائمہ بتول، پروگرام کوآرڈینیٹر آصف محمود  BCI, ڈاکٹر مظفر سعید ریڈز پاکستان،ڈاکٹر محمد یوسف ریڈز پاکستان، میڈم شائستہ نرگس، محمد عرفان، نقی عباس، امتیاز عالم، آصف رضا، وحید احمد، سنیل الیاس،محمد عنصر، مس مسرت، مس رسولاں اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر سب کیمپس بوریوالا کے پرنسپل محمد ساجد، ڈاکٹر احسن، ڈاکٹر سہیل اختر، سیاسی و سماجی رہنما میڈم نوشین ملک، چوھدری راشد محمود ڈسٹرکٹ آفیسر فاطمہ فرٹیلائزر اور سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سربراہ ریڈز پاکستان نے کہا کہ وہ اپنی آنے والی نسلوں کو گفٹ آف آکسیجن کے طور پر پودے رہے ہیں، اور اس سلسلے میں ہم محکمہ جنگلات کے تعاون سے 5000 پودے لگائیں گے۔ جس سے نہ صرف ہمارا ماحول خوشگوار ہوگا بلکہ ہمیں مختلف آفات سے بھی چھٹکارہ حاصل ہوگا۔آخر میں تمام شرکاء مہم نے اداروں کے اس احسن اقدام کو سراہا، اور طلباء نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف پودے لگائے بلکہ انکی حفاظت کی مکمل یقین دہانی کروائی۔
ریڈز پاکستان اور سرکاری اداروں کی باہمی شراکت سے یونیورسٹی آف ایگریکلچر ..