ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا کا جہانیاں روڈ اوچشریف سیوریج سسٹم کا ہنگامی وزٹ

منصوبہ میں مبینہ کرپشن بارے شہری پھٹ پڑے،ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا حکم ایک ٹھیکیدار موقع پر گرفتار، تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا

Ahmad Hassan awan احمد حسن اعوان جمعرات 23 ستمبر 2021 17:51

ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا کا جہانیاں روڈ اوچشریف سیوریج ..
اوچشریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2021ء) تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے اوچشریف کے شہری سیوریج کے تعفن زدہ پانی سے پریشان ہیں اور گرلز ہائی سکول آنے جانے والا واحد راستہ جہانیاں روڈ ٹھاٹھیں مارتا سمندر بنا ہوا ہے جسکی وجہ سے اہل علاقہ احتجاج پر مجبور ہیں سوشل میڈیا پر حالت زار کی ویڈیوز وائرل بھی ہوتی رہیں اور مقامی سوشل میڈیا ورکرز نے بھی آواز بلند کی جس پر ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولپور،اسسٹںٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار انسپکشن ٹیم نے اوچشریف کا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے سیوریج سسٹم سے متاثرہ مقامات کو وزٹ کیا جہاں پہلے سے موجود مقامی شہری میونسپل کمیٹی اوچشریف اور منصوبہ ٹھیکیداروں کے خلاف پھٹ پڑے شکایات کے انبار لگا دیے گئے جسکے باعث موقع پر موجود ضلعی انتظامیہ اور انسپیکشن ٹیم کی جانب سے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری ہوۓ اور موقع پر موجود ایک ٹھیکیدار کو حوالہ پولیس کردیا گیا جبکہ باقی ماندہ افراد کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی اس منصوبہ بارے مقامی شہریوں کے بیانات قلمبند کیے گئے جس کے نتیجے میں وزیراعلی پنجاب انسپیکشن ٹیم کی جانب سے کیس اینٹی کرپشن محکمہ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ اس میگا منصوبے میں ہونے والی مبینہ کرپشن بارے مزید شواہد اور تفصیلات منظرعام پر لاتے ہوئے ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا مزید انکوائری ٹیم نے اپنی رپورٹ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو پیش کرکے ساری صورتحال واضع کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا، بعد ازاں دربار عالیہ قادریہ کے سجادہ نشین و ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کے ولی عہد مخدوم زادہ سید عمر حسن گیلانی کے ہمراہ دربار حضرت محبوبِ سبحانی رح پر فاتحہ خوانی کے لیے حاضری دی گئی اور ملکی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی اور پھر ڈپٹی کمشنر بہاولپور و دیگر آفیسران شمس محل پہنچے جہاں پر انہیں تبرکات کی زیارت کروائی گئی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ عوامی منصوبے کرپشن کی نظر نہیں ہونے دیں گے اور تاریخی شہر اوچشریف کے عوامی مسائل کے لیے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔