مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ میں تین نوجوان شہید کر دیئے

جمعرات 23 ستمبر 2021 18:49

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میںبھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بارہمولہ میں تین کشمیری نوجوان شہید کردیئے جس سے شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کو چار ہو گئی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فو جیوںنے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے اوڑی میں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔

۔قابض بھارتی فوجی نے علاقے میں پر تشدد آپریشن 18ستمبر کو شروع کیا تھا۔آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔قبل ازیں بھارتی فوجیوں نے صبح ضلع شوپیاں کے علاقے چھترا گام میں ایک کشمیری نوجوان کو تلاشی آپریشن کے دوران شہید کیا تھا۔