وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی عرب کی حکومت اور عوام کو مبارکباد

جمعرات 23 ستمبر 2021 18:53

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی عرب کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ سعودی عرب کے فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز ال سعود،ولی عہد محمد بن سلمان اورشاہی خاندان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حالیہ قیادت کی سربراہی میں سعودی عرب نے ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں ۔ سعودی عرب اور پاکستان کی دوستی دنیا کے لئے مثال کی حیثیت رکھتی ہے۔ حجاز مقدس مسلمانوں کی عقیدت کا محور اور روحانیت کا بنیادی مرکز ہے۔ اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کیلئے سعودی عرب کے شاہی خاندان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوںنے کہا کہ سعودی عرب کو پاکستان کے عوام اپنادوسرا گھر سمجھتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہر آزمائش کے موقع پر سعودی عرب نے پاکستان کی بھر پور مدد کی ہے۔پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے اور دیرینہ تعلقات ہیں جو ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے۔