ای پے پنجاب کے ذریعے سیلز ٹیکس کی مد میں حکومتِ پنجاب کو 25 ارب سے زائد رقم وصول

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 23 ستمبر 2021 18:21

ای پے پنجاب کے ذریعے سیلز ٹیکس کی مد میں حکومتِ پنجاب کو 25 ارب سے زائد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2021ء) پی آئی ٹی بی کے محکمہ خزانہ پنجاب کیلئے وضع کردہ سرکاری ادائیگیوں کے آن لائن نظام ’ای پے پنجاب‘ کے ذریعے سروسز پر سیلز ٹیکس کی مد میں صوبائی حکومت کو 25 ارب روپے سے زائد رقم موصول ہو چکی ہے جبکہ ٹریفک چالان کی مد میں شہریوں کی جانب سے 2 ارب روپے سے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے۔

(جاری ہے)

اب تک ای ہے پنجاب سے کل 44 ارب روپے سے زائد ٹیکس ریونیو وصول ہو چکا ہے۔
یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور کی زیرصدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل فیصل یوسف و دیگر افسران شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :