وائس چانسلر بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین کی امریکی قونصل جنرل مارک اسٹرو سے ملاقات

جمعرات 23 ستمبر 2021 19:46

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) وائس چانسلر بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین کی امریکی قونصل جنرل مارک اسٹرو سے ملاقات ،امریکہ اور پاکستان کے مابین اعلیٰ تعلیم اور کاروباری مواقعوں کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاتفصیلات کے مطابق وائس چانسلر بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی سکھرپروفیسرڈاکٹر ثمرین حسین نے امریکی قونصل جنرل مارک اسٹروسے ملاقات کی۔

اس موقع پر وائس چانسلر میں بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین نے امریکہ اور پاکستان کے مابین اعلیٰ تعلیم اور کاروباری مواقعوں کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، ڈاکٹرثمرین حسین نے اس موقع پر بتایا کہ پاکستان میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے بہت سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

سکھر میں بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی نے اپنا پہلا سال کامیابی سے مکمل کرلیا اب دوسرے سال میں بی بی اے، بی ایس منیجنمٹ سائنس،بی ایس انگلش سمیت دیگر شعبوں میں داخلون کے لئے چار سو سے زائد درخواستیں جمع ہوچکی ہیں،انٹری ٹیسٹ اور انٹرویوز کے مراحل جاری ہیں۔

ان طالبات کی اکثریت دیہی اور سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے۔ یہ اس بات ثبوت ہے کہ پاکستان کی خواتین اعلی تعلیم کے حصول میں خاصی دلچسی رکھتی ہیں۔امریکی قونصل جنرل مارک اسٹرو نے ڈاکٹر ثمرین حسین کی پاکستان میں اعلی تعلیم کے فروغ جے حصالے سے کاوشوں اور کارکردگی کی تعریف کی اورتعلیم کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین نے امریکی قونصل جنرل کو یونی ورسٹی کی اعزازی شیلڈ پیش کی