جوناگڈھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری عبدالعزیز عرب کا کاٹھیاواڑ قریش جماعت کا دورہ

جمعرات 23 ستمبر 2021 19:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) جوناگڈھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری عبدالعزیز عرب، نائب صدر یوسف شیخ اور جوائنٹ سیکرٹری قاضی مصطفی نے مردم شماری کے حوالے سے پاکستان کاٹھیاواڑ قریش جماعت کا دورہ کیا اور فیڈریشن اور جوناگڈھ برادری کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عرفان قریشی صاحب نے اپنے 3 نوجوانوں کو جوناگڈھ میڈیا سیل کے پروجیکٹ پر کام کرنے کے لئے خدمات پیش کیں۔ عبدالعزیز عرب نے مردم شماری فارم پیش کرتے ہوئے اس کی افادیت پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر جوناگڈھ جت بلوچ جماعت اور جوناگڈھ جت ملک جماعت کی نمائیندگی کرتے ہوئے عبدالرزاق بلوچ صاحب نے مردم شماری فارم وصول کئے اور فیڈریشن کے ساتھ اپنے تعاؤن کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :