پاکستان سے جدہ، دبئی، لندن اور دیگر شہروں کیلئے پروازیں، ٹکٹوں سے متعلق اہم خبر
کورونا پابندیوں میں نرمی ہوتے ہی مقامی وغیرملکی ائیرلائنز نے کرایوں میں اضافہ کردیا، پنجاب کے دارالحکومت سے دبئی کیلئے ریٹرن کرایے میں 3گنا اضافہ ، ذرائع
دانش احمد انصاری جمعرات 23 ستمبر 2021 19:07
(جاری ہے)
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی ائیرلائنز لاہور ٹو دبئی کا اکانومی کلاس کا ٹکٹ 90 ہزار 800 روپے کا فروخت کر رہی ہیں۔
جبکہ لاہور سے دبئی اکانومی کالاس کا یک طرفہ چالیس ہزار کرایہ ہے۔اسی طرح ایک اور غیرملکی ایئرلائن لاہور ٹو استنبول اور لندن کیلئے 1لاکھ 90 ہزار روپے کا ٹکٹ فروخت کررہی ہے جبکہ لاہور سے استبول کا کرایہ 90 ہزار روپے ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ فارن کرانسی کی مد میں ٹکٹ جنتی مہنگی ہو گی ڈالر بڑھنے کا خدشہ ہے، پی آئی اے نے لاہور سے دبئی کیلئے فلائٹ آپریشن بند کیا ہوا ہے۔دوسری جانب چند روز قبل اتحاد ایئرویز نے ٹکٹوں پر 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا ہے، ٹکٹوں پر رعایت مال آف دبئی میں قائم پاپ اپ اسٹینڈ سے ٹکٹ خریدنے پر دی جائے گی،اسٹینڈ عام دنوں میں صبح دس بجے سے رات دس بجے تک کھلا رہے گا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اتحاد ایئرویز نے مال آف دبئی میں قائم پاپ اپ اسٹینڈ سے ٹکٹ خریدنے پر 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا ہے۔ ویک اینڈ کے دوران مسافر درمیانی شب تک ٹکٹ رعایتی نرخوں میں خرید سکیں گے۔ جبکہ اسٹینڈ عام دنوں میں صبح دس بجے سے رات دس بجے تک کھلا رہے گا۔ پاپ اپ اسٹینڈ مال آف ایمریٹس کے گراؤنڈ فلور پر واقع ہے، وہاں سے بھی مسافر ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ مال آف دبئی میں قائم پاپ اپ اسٹینڈ سے مستقبل کی بکنگ کے لیے بھی 25 فیصد رعایت کے کوڈز حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ٹکٹوں پر رعایت اکانومی، بزنس اور فرسٹ کلاس کے مسافروں کے لیے دستیاب ہیں۔ مارکیٹنگ اینڈ اسپانسرشپ اتحاد ایئرویز کی نائب صدر آمنہ طاہر نے کہا کہ بیرون ملک سے ابوظبی پہنچنے والے تمام ویکسین شدہ مسافروں کے لیے قرنطینہ کے بعدمسافروں کو دوبارہ سفر کرنے کی ترغیب دینے کیلئے اس موقع کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔دوسری جانب دبئی ایکسپو 2020 میں آنے والوں میں سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو مفت پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت دے دی گئی۔منتظمین کی جانب سے عالمی میلے کو دیکھنے کے لیے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے وزیٹرز کا یا تو کوویڈ 19 کے خلاف ویکسی نیشن مکمل ہونا ضروری ہے یا 72 گھنٹوں کے اندر منفی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروانا ہوگی ، غیر ویکسی نیشن شدہ افراد کے لیےایکسپو ون ڈے یا ملٹی ڈے پاس کے ساتھ کسی بھی درست ایکسپو 2020 ٹکٹ پر پی سی آر ٹیسٹ مفت ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.