ضلع گھوٹکی میں چہلم امام حسینؓ کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کرنے کا فیصلہ

جمعرات 23 ستمبر 2021 20:09

میرپورماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) ضلع گھوٹکی میں چہلم امام حسینؓ کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کرنے کا فیصلہ، تمام علما کرام کو ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کرنے کی اپیل، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کئے جانے کا فیصلہ ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبداللہ کی زیر صدارت ان کے دفتر میں چہلم امام حسینؓ کے موقع پر ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا،جس میں اسسٹنٹ کمشنرز سمیت رینجرز و پولیس افسران، ڈی ایچ او، سیپکو اور میونسپل افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع گھوٹکی میں امن و امان کی صورتحال بہتر رہی ہے تاہم کچھ شرپسند عناصرسوشل میڈیا کے ذریعے فساد پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں اس لئے تمام علما کرام اور امن پسند شہریوں کو چاہئے کہ وہ ایسے لوگوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ و قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں تاکہ شرپسند عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس میرپور ماتھیلو میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا تاکہ چہلم کے دوران فوری طور پر مسائل حل کئے جاسکیں جبکہ تمام مکتبہ فکر کے علما کرام کو حکومت سندھ کا ضابطہ اخلاق بھی ارسال کریں گے تاکہ وہ ضابطہ اخلاق پرعمل کرتے ہوئے انتظامیہ کا ساتھ دیں۔اس موقع پر انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیل میں چہلم کے انتظامات کا جائزہ لیں اور علما کرام کو پابند بنائیں کہ وہ مجالس و جلوس مقرر کردہ وقت پر منعقد کریں تاکہ بہتر سے بہتر انتظامات ہوسکیں، انہوں نے تمام میونسپل افسران کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہروں میں صفائی کے نظام کو یقینی بناکر مچھرمار اسپرے کا آغاز کیا جائے اس سلسلے میں روزانہ کی بنیادوں پر رپورٹ فراہم کی جائے۔

انہوں نے سیپکو کے ذمہ داران کو بھی ہدایت کی کہ چہلم کے دوران لوڈشیڈنگ سے گریز کیا جائے