Live Updates

عمران خان این آراو کا رونا رو کر اپنے مالی سہولت کاروں کو کرپشن کیلئے این او سی دے چکے ہیں،فیصل کریم کنڈی

جمعرات 23 ستمبر 2021 22:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان این آراو کا رونا رو کر اپنے مالی سہولت کاروں کو کرپشن کیلئے این او سی دے چکے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی گومل یونیورسٹی آمد اور وہاں کسان کنونشن سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان این آراو کا رونا رو کر اپنے مالی سہولت کاروں کو کرپشن کے لئے این او سی دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایل این جی کی خریداری گندم اور چینی کو ایکسپورٹ اور امپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ادویات مہنگی کروا کر عوام کی جیبوں پر ڈاکے مارنے والوں کو این او سی دے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 23ستمبر کو گومل یونیورسٹی کو کوویڈ سپرے کرنے کے لئے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا۔ طلبا ، اساتذہ، ملازمین اور عام لوگوں کی یونیورسٹی آمد پر پابندی لگائی گئی تھی مگر وہاں عمران خان کی آمد بھی ہوئی اور نام نہاد کسان کنونشن بھی۔ کنونشن میں نہ میڈیا تھا اور نہ کسان تھے۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان این آراو کی راگنی اچھی طرح یاد کرلیں کیونکہ مستقبل میں انہیں یہ راگنی کام آئے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات