امریکی خفیہ ایجنسی کی شکایت پر پشاور سے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم سے متعلق اہم انکشاف
ملزم پر امریکی ریاست ورجینیا میں سوشل میڈیا کے ذریعے بچی کوہراساں کرنےکا الزام ، چائلڈ پورنو گرافی سیل نے ملزم کو حیات آباد سے گرفتار کر لیا، ذرائع
دانش احمد انصاری جمعرات 23 ستمبر 2021 20:20
(جاری ہے)
متاثرہ بچی کے والدین نے ملزم کی جانب سے ہراساں کرنے اس حوالے سے امریکی پولیس کو شکایت درج کرائی تھی، جس کی تحقیقات ہونے کے بعد پولیس نے ایف آئی اے کو یہ کیس بھیجا، جنہوں نے ملزم کے خلاف کارروائی کے لیے ایف آئی اے سے رابطہ کیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش کے دوران اقبال جرم کرلیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی اعلامیہ جاری کیا گیا کہ آیا ملزم کو ایف بی آئی کے حوالے کیا جائے گا یا نہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں آئے روز بچوں اور کم سن بچیوں پر تشدد اور ان سے جنسی زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔ تین روز قبل چنیوٹ میں 17ملزمان نے 10 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ بھوانہ کے نواحی چاہ کلر والا میں دس سالہ یتیم بچے سے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی۔ جس کے بعد سترہ افراد پر مشتمل جنسی درندہ گروہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ باسط نواز کے والد کا دو سال قبل انتقال ہو چکا ہے۔وہ اپنے ماموں محمد شفیع کے زیر کفالت ہے۔ 19 ستمبر کی شام تقریباً سات بجے احتشام، آ غا خان اور محمد فاروق اسے گھر سے بلا کر باہر ایک موٹر پر لے گئے اور اجتماعی بد فعلی کر کے اپنی درندگی کی پیاس بجھائی۔ رپورٹ کے مطابق کافی دنوں سے سترہ درندہ صفت جنسی گروہ، مزکورہ یتیم بچے کو بلیک میل کر کے مختلف اوقات میں بدفعلی کرتے رہے ہیں، متاثرہ بچے کے ماموں محمد شفیع کی مدعیت میں تھانہ بھوانہ پولیس نے مقدمہ درج کر لی۔مزید اہم خبریں
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.