مقبوضہ جموں وکشمیر : بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں بارہمولہ میں تین نوجوانوں کو شہید کر دیا

جمعرات 23 ستمبر 2021 21:32

سرینگر۔23ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2021ء) :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران  ضلع بارہمولہ میں تین کشمیری نوجوان شہید کردیے جس سے جمعرات کو  شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کو چار ہو گئی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فو جیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے اوڑی میں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔

قابض بھارتی فوجی نے علاقے میں پر تشدد آپریشن 18ستمبر کو شروع کیا تھا۔آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔قبل ازیں بھارتی فوجیوں نے  صبح ضلع شوپیاں کے علاقے چھترا گام میں ایک کشمیری نوجوان کو تلاشی آپریشن کے دوران شہید کیا تھا۔