امریکا میں موجود مودی کو ایک اور دھچکا لگ گیا، امریکا کا صاف انکار
امریکا نے نئے اتحاد انڈوپیسفک میں آسٹریلیا اور برطانیہ کے ساتھ حال میں بنائی گئی سیکیورٹی پارٹنر شپ میں بھارت کو شامل کرنے سے انکار کر دیا
مقدس فاروق اعوان جمعہ 24 ستمبر 2021 12:05
(جاری ہے)
جین ساکی نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کواڈ اجلاس رواں ہفتے امریکا میں ہونے جا رہا ہے جس میں امریکا، بھارت ، جاپان اور آسٹریلیا شامل ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا ،برطانیہ اورآسٹریلیا نے بحرہند اوربحرالکاہل( انڈو پیسفک) میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کا مقابلہ کرنے کیلئے نئے سکیورٹی اتحاد کا اعلان کیا تھا ۔امریکا ،برطانیہ اور آسٹریلیا نے ایک خصوصی سکیورٹی معاہدے (AUUKUS) کا اعلان کیاہے جس کے تحت امریکا اوربرطانیہ ایٹمی توانائی سے چلنے والی آبدوزیں بنانے میں آسٹریلیا کو مدد فراہم کرینگے۔ یہ اعلان امریکی صدر جو بائیڈن ، آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن اور ان کے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کی ایک ویڈیو کانفرنس میں کیا گیا۔ امریکی صدر جو بائیڈن ، برطانوی اور آسٹریلوی وزیراعظم نے (AUUKUS) نامی نئی سکیورٹی پارٹنر شپ کے آغاز پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔ تینوں ممالک کا خیال ہے کہ یہ معاہدہ انڈو پیسفک میں اپنے مفادات کے دفاع کے لیے اہم ہے جبکہ تینوں رہنماؤں نے بحرہند اوربحرالکاہل کے علاقے میں دیرپاامن اوراستحکام یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ہم رائل آسٹریلوی بحریہ کے لیے جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوزوں کے حصول میں آسٹریلیا کی مدد کرنے کے مشترکہ عزائم کے لیے پرعزم ہیں۔اس کے علاوہ بائیڈن اور دیگر رہنماؤں نے زور دیا کہ آبدوزیں جوہری ہتھیاروں سے لیس نہیں ہوں گی۔اس موقع پر بائیڈن نے کہا کہ آسٹریلیا کو ایٹمی طاقت سے چلنے والی آبدوزیں بنانے کے قابل بنانے کا کام اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ان کے پاس جدید ترین صلاحیتیں ہیں جن کی ہمیں ضرورت ہے تاکہ ہم تیزی سے خطرات سے بچ سکیں۔ آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نیکہا کہ دنیا خاص طور پر ہمارا خطہ انڈو پیسفک زیادہ پیچیدہ ہوتا جارہا ہے جبکہ انڈو پیسفک کا مستقبل ہماریمستقبل پر اثر انداز ہوگا۔اس کے علاوہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ وہ انڈو پیسیفک میں استحکام اور سلامتی کے تحفظ کے لیے مل کر کام کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دنیا میں سب سے پیچیدہ اور تکنیکی منصوبوں میں سے ایک ہو گا ، جو کئی دہائیوں تک جاری رہے گا۔تینوں ممالک کے تکنیکی اور بحری نمائندے اگلے 18 مہینے آسٹریلیا کی اپ گریڈیشن کے بارے میں فیصلہ کرنے میں گزاریں گے ۔مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.