اسلام آباد ،کچی آبادیاں کے مسائل سے متعلق کیس میں سی ڈی اے کو فرانس کالونی پل دوبارہ تعمیر کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم

جمعہ 24 ستمبر 2021 13:01

اسلام آباد ،کچی آبادیاں کے مسائل سے متعلق کیس میں سی ڈی اے کو فرانس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں کچی آبادیاں کے مسائل سے متعلق کیس میں سی ڈی اے کو فرانس کالونی پل دوبارہ تعمیر کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حکم جاری کردیا ۔عدالت نے عدالتی معاونین اور اٹارنی جنرل کے نامزد نمائندے پر مشتمل جائزہ کمیشن تشکیل دیا تھا ۔

(جاری ہے)

عدالتی معاون عمر گیلانی ایڈووکیٹ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی ۔عدالتی معاون نے کہاکہ کچی آبادی سرکاری زمیں پر غریب لوگوں کی آبادی کو کہا جاتا ہے،نجی زمین اور سرکاری زمین کا معاملہ اس حساب سے مختلف ہے،ملک کی شہری آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ کچی آبادیوں میں رہتا ہے، اس لئے عدالت کو کچی آبادیوں اور انکے مکینوں کے بارے میں حساس رویہ اپنانا چاہیے، رپورٹ کے ساتھ کچی آبادیوں سے متعلقہ قانونی اور پالیسی دستاویزات بھی منسلک ہے ،دستاویزات میں ہاوزنگ پالیسی 2001،پنجاب، سندھ اور پلوچستان میں کچی آبادیوں کے حوالے سے منظور شدہ قوانین شامل ہیں ۔