ْ آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف علی زرداری کو فرد جرم کیلئے طلبی کا سمن ارسال

جمعہ 24 ستمبر 2021 13:01

ْ آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف علی زرداری کو فرد جرم کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف علی زرداری کو فرد جرم کیلئے طلبی کا سمن ارسال کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو تفصیلات کے مطابق سمن میں کہاگیاکہ 29ستمبر کو صبح ساڑھے آٹھ بجے احتساب عدالت نمبر تین پیش ہوں، فرد جرم کا کا جواب دینے کیلئے آپ کی زاتی حیثیت میں پیشی لازم ہے،آصف علی زرداری کو سمن بلاول ہاؤس کراچی کے پتے پر ارسال کیا گیا ،رجسٹرار احتساب عدالت کی جانب سے جاری سمن نیب تفتیشی نے ارسال کیا،آصف زرداری پر آٹھ ارب سے زائد کی مبینہ مبنی لانڈرن کا الزام ہے،سابق صدر کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی۔