مالی سال 2020 میں پی آئی اے خسارہ 34 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد رہا، سینٹ کو آگاہی

جمعہ 24 ستمبر 2021 13:01

مالی سال 2020 میں پی آئی اے خسارہ 34 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد رہا، سینٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) سینٹ کو بتایاگیا ہے کہ مالی سال 2020 میں پی آئی اے خسارہ 34 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد رہا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹ میں وقفہ سوالات میں وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے تحریری جواب میں بتایاکہ مالی سال 2020 میں پی آئی اے خسارہ 34 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد رہا، مالی سال 2019 میں 52 ارب 60 کروڑ روپے سے زائد پی آئی اے خسارہ رہا۔ دستاویز کے مطابق2018 میں پی آئی اے خسارہ 67 ارب 32 کروڑ روپے سے زائد تھا، گزشتہ تین سالوں میں پی آئی اے خسارے میں کمی آئی ہے۔