گھی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف تحریک التوا پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 24 ستمبر 2021 13:12

گھی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف تحریک التوا پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) گھی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف تحریک التوا پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی راحت افزا کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوا کے متن میں کہاگیا ہے کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا دے دیا ہے۔درجہ اول کا گھی 15 روپے کلو تک مہنگا کردیا گیا۔

346 روپے کلو والا گھی شہریوں کا اب361 روپے کلو میں ملے گا۔

(جاری ہے)

ڈسپنر پیک 1730 روپے سے بڑھا کر1805 روپے کا کردیا گیا،پانچ دن پہلے درجہ دوم کا گھی مہنگا کیا گیا تھا۔20 روپے والا درجہ کا گھی 5روپے مہنگا کرکے 325روپے کردیا گیا تھا۔گھی دن بدن مینگا ہورہا ہے۔مزدور طبقہ گھی کی قیمتوں سے سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے ،گھی ہر کچن کا بنیادی جزو لیکن یہی قوت خرید سے باہر ہوگیا ہے۔حکومت کی سطح پر مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے کوئی اقدام نظر نہیں آرہے۔حکومت نے مافیاز کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں۔آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں۔بے حس حکمرانوں نے آنکھ اور کان بند کر رکھے ہیں۔مہنگائی میں ہوشربا اضافے سے عوام میں سخت تشویش اور غم و غصہ پایا جاتا ہے۔