Live Updates

لیگی قیادت ملک کو بد نام کرنے کاہر حر بہ استعمال کررہی ہے‘ڈاکٹر شاہد صد یق

نواز شر یف وزیراعظم بننے کاخواب دیکھنا چھو ڑ دے کیونکہ ان کے مقدر میں جیل لکھی جا چکی ہے

جمعہ 24 ستمبر 2021 13:12

لیگی قیادت ملک کو بد نام کرنے کاہر حر بہ استعمال کررہی ہے‘ڈاکٹر شاہد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ لیگی قیادت ملک کو بد نام کرنے کاہر حر بہ استعمال کررہی ہے،بیرون ملک بیٹھ کر اداروں کے خلا ف بو لنے والے عبر تناک انجام سے کسی صور ت نہیں بچ سکتے، نواز شر یف وزیراعظم بننے کاخواب دیکھنا چھو ڑ دے کیونکہ ان کے مقدر میں جیل لکھی جا چکی ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کی وجہ سے پاکستان کا بین الاقوامی امیج جو کہ بستر مرگ پر تھا اسے درست کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تمام ادارے اور حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ علاج کیلئے بیرون ملک گئے نواز شر یف کے آ ئے روز اجلا س کی صدار ت کی خبر یں وا ضح کررہی ہیں کہ نواز شر یف بیمارنہیں بلکہ عدالتو ں سے بچنے کیلئے بیرون ملک چھپے بیٹھے ہیں نواز شر یف کسی صور ت قانون کی گر فت سے نہیں بچ سکتے انہیں بہر حال اپنے آ پ کو قانون کے حوالے کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ تحریک انصا ف کی مقبو لیت سے اپوز یشن بو کھلا ہٹ کا شکار ہو چکی ہے اپوز یشن کوآ ئندہ انتخابا ت میں واضح ناکامی نظرآ رہی ہے اسی لیے وہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین کی مخا لفت کررہی ہے۔اپوز یشن کچھ بھی کر لے حکومت آئندہ انتخابا ت شفا ف بنانے کیلئے ہر صور ت الیکٹرونک ووٹنگ مشین لائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات