جاتی امرا اراضی کیس; مریم نواز کے گھر کے باہر نوٹس آویزاں کرنے کا حکم
جاتی امرا کی 127 کنال اراضی کے کیس میں مریم نواز کے گھر کے باہر نوٹس لگانے کا حکم سول کورٹ کی جانب سے دیا گیا
سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 ستمبر 2021 15:07
(جاری ہے)
عدالت نے یوسف عباس اور اس کے بھائی عبدالعزیزعباس سے جواب طلب کرلیا۔ سول جج محمد عمران عاشق نے تحریری حکم جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے مریم نوازسےایک ہزار440 کنال اراضی پرجواب طلب کیا تھا۔ یاد رہے کہ رواں برس اپریل میں پنجاب حکومت نے شریف خاندان کی رہائشگاہ کی127 کنال زمین کا انتقال منسوخ کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق منسوخ کی گئی اراضی موضع مانک میں شریف خاندان کے گھر کا مرکزی حصہ ہے۔ پنجاب حکومت نے دعویٰ کیا کہ شریف خاندان نے پنجاب اوقاف کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔ شریف خاندان کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پنجاب حکومت جاتی امراء گرانے کے لیے جعلی دستاویزات تیار کررہی ہے۔ بعد ازاں جاتی امراء میں شریف خاندان کی 127 کنال اراضی کے انتقال کی منسوخی پر شریف فیملی نے پنجاب حکومت کی کارروائی کے خلاف لاہور کی سول عدالت سے رجوع کرلیا تھا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تحصیل رائے ونڈ میں 127 کنال اراضی شریف خاندان کے مرکزی گھر کا حصہ ہے اور ریونیو ریکارڈ میں نواز شریف کی والدہ شمیم بیگم کا نام درج ہے۔ بورڈ آف ریونیو پنجاب نے اراضی کا انتقال منسوخ کرکے رقبہ بحق سرکار ضبط کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.