میگڈا لینیٹ اور برنارڈا پیرا ڈبلیو ٹی اے اوسٹراوا اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 24 ستمبر 2021 16:02

میگڈا لینیٹ اور برنارڈا پیرا ڈبلیو ٹی اے اوسٹراوا   اوپن ٹینس ویمنز ..
پراگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2021ء) پولینڈ کی میگڈا لینیٹ اور ان کی امریکی جوری دار برنارڈا پیرا ڈبلیو ٹی اے اوسٹراوا   اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی  فائنل میں  پہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

پولینڈ کی میگڈا لینیٹ اور ان کی امریکی جوری دار برنارڈا پیرا  پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریلیا کی آسٹرا شرما اور ان کی ہالینڈ کی جوڑی دار روزلی وین ڈیر ہوک کو شکست دے کر ایونٹ کا ٹاپ فور مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

  ڈبلیو ٹی اے اوسٹرا وا اوپن ٹینس کے کانٹے دار مقابلے جمہوریہ چیک  میں جاری ہیں ۔   خواتین  کے ڈبلز  مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں پولینڈ کی میگڈا لینیٹ اور ان کی امریکی جوری دار برنارڈا پیرا  پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی آسٹرا شرما اور ان کی ہالینڈ کی جوڑی دار روزلی وین ڈیر ہوک کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :