مسلم لیگ (ن) بھی سازش کا شکار ہو کر کھیلنے سے انکار نہ کرے‘فیاض الحسن چوہان

پاکستان میں کرکٹ کے میدانوں کو آباد کرنے کے لیے ہر پاکستانی کو کردار ادا کرنا چاہیے‘صوبائی وزیر

جمعہ 24 ستمبر 2021 16:11

مسلم لیگ (ن) بھی سازش کا شکار ہو کر کھیلنے سے انکار نہ کرے‘فیاض الحسن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہا ن نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) نیوز ی لینڈ اور برطانیہ کی ٹیم کی طرح سازش کا شکار نہ ہو،مسلم لیگ( ن) بھی سازش کا شکار ہو کر کھیلنے سے انکار نہ کرے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ حکومتی بنچز سے مثبت ردعمل دیا گیا لیکن مسلم لیگ ن کا منفی رویہ سامنے آیا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں کرکٹ کے میدانوں کو آباد کرنے کے لیے ہر پاکستانی کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ مسلم لیگ ن کے فیصلے سے کرکٹ شائقین کی دل آزاری ہوئی ہے۔ حمزہ شہباز سمیت تمام اہم رہنمائوں کی کرکٹ میچ کی تشہیری مہم میں تصاویر ہیں۔پاکستان کی عزت و وقار کے لیے اب بھی کھیلنے کے لیے پر امید ہیں۔میری ٹیم نے حمزہ شہباز کے سٹاف سے رابطہ کر کے پہلے میچ میں شرکت کی دعوت دی۔ اب بھی پر امید ہیں کہ مسلم لیگ میچ کھیلے گی۔